ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی: اسد عمر

اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل پہلی بارملک میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسی نیشن کی گئی، ویکسی نیشن کی بڑھتی تعدادحوصلہ افزاہےلیکن اورتیزی ضروری ہے، سماجی، معاشی پابندیاں ختم کرنے کے لیے زیادہ ویکسی نیشن ضروری ہے، بیشترآبادی کی ویکسی نیشن تک پابندیاں ناگزیر ہیں۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے برطانیہ میں ویکسی نیشن دنیا کے لیے بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا تھا ویکسی نیشن کوویڈ کے صحت پر اثرات کوکم کررہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوویڈکی موجود لہر میں برطانیہ میں کیسز کی تعداد گزشتہ لہرجتنی ہی ہے لیکن ویکسی نیشن کےباعث برطانوی شہریوں کی اسپتال میں داخلے کی شرح بہت کم ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3eBqCEJ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے