عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت ڈبلیو ایچ او 5 سال میں 886 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے اچھی خبر آگئی ، عالمی ادارہ صحت اور پاکستان میں دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔
اسلام آباد میں کنٹری کوآرڈی نیشن اسٹریٹجی معاہدے کی تقریب ہوئی ، جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے شرکت کی۔
اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او 5 سال میں 886 ملین ڈالرز فراہم کرے گا، ایڈوانس یونیورسل ہیلتھ کوریج، ہیلتھ ایمرجنسی معاہدےکاحصہ ہوں گے ، کورونا، ہنگامی و اصلاحاتی پروگرامز میں ڈبلیو ایچ او کا کردار اہم ہے۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا ماہی کا کہنا تھا کہ پاکستانی شعبہ صحت میں تحقیق کے بعدمعاہدےکا فیصلہ کیا ، ڈبلیو ایچ او پاکستانی شعبہ صحت کی بہتری کیلئے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون جاری رہے گا۔
یاد رہے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی سربراہ نے کورونا پر قابو میں پاکستان کے مؤثر اقدامات اور شاندارکارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا دنیا کو کورونا پر قابو پانے کے پاکستانی اقدامات کی پیروی کرنا ہو گی۔
from صحت https://ift.tt/38ebYAM
https://ift.tt/34WrU8T
0 Comments