چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان میں تاریخ رقم کر کے دکھائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور کے لوگ جیت چکے ہیں اور استورکا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم گلگت کے ہر گلی، محلے اور گھروں میں جا رہے ہیں اور ہم گلگت کی عوام کے لیے وہ کام کریں گے جو تاریخ یاد رکھے گی۔ استورکی عوام نے جلسے کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا دیا۔
جلسے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں آپ نے ساتھ دے کر ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ ہم نے تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا لیکن انہوں نے تنخواہوں میں ایک ٹکے کا بھی اضافہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کسان، مزدور اور غریب سب ہی احتجاج کر رہے ہیں اور جو پاکستان میں ہو رہا ہے وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ مزدوروں سے لے کر تاجر تک احتجاج کر رہے ہیں۔ ہمیں عوام کو تبدیلی کے نام پر تباہی سے بچانا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح منصوبوں سے ترقی ہوتی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3l4SOkw
0 Comments