بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکا میں اقتدار حاصل کرنے کی جنگ آخری مراحلے میں داخل، ٹرمپ کی جوبائیڈن پر سنگین الزامات

امریکا میں اقتدار حاصل کرنے کی جنگ آخری مراحلے میں داخل، ٹرمپ کی جوبائیڈن پر سنگین الزامات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کو کرپٹ سیاستدان قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں اقتدار حاصل کرنے کی جنگ آخری مراحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو کرپٹ سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن امریکہ اور دنیا کو ایک مضحکہ خیز جنگ میں ڈبو دے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں جوبائیڈن کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنا چاہتا ہوں۔ جوبائیڈن ہوشیار آدمی نہیں ہے وہ ڈمی کے نام سے جانا جاتا ہے اور اگر وہ جیتا تو چین امریکہ کا مالک بن جائے گا۔

امریکی صدر نے جوبائیڈن کے ماسک پہننے کے بعد ان کے سن گلاسز پر بھی تنقید کر ڈالی۔

دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد اسلحہ پر پابندی لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ سے متعلق اصلاحات لاتے ہوئے ہائی کپیسٹی ہتھیاروں پر پابندی عائد کروں گا اور اسلحہ سے متعلق اصلاحات لاؤں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا کو کنٹرول کرنے کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد امریکی کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائرس کو کنٹرول کرنے کے بجائے اس سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آپ کو چھوڑ دے لیکن میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ جمہوریت کے لیے کھڑا ہوا جائے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں موسمیاتی تبدیلی انسانی وجود کے لیے خطرہ ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ یہ سوچتے بھی نہیں کہ یہ مسئلہ بھی کہ نہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3jM0Tcf
امریکا میں اقتدار حاصل کرنے کی جنگ آخری مراحلے میں داخل، ٹرمپ کی جوبائیڈن پر سنگین الزامات https://ift.tt/3l1dJEU

Post a Comment

0 Comments