پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے لاہور جلسے میں چیئرمین عمران خان کی آمد پر ’’لیبک اللھم لبیک‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی۔
گزشتہ روز مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہ محمود قریشی نے باقاعدہ معافی نامہ جاری کرتے ہوئے بیان حلفی دیاہے اور کہاہے کہ وہ بطور مسلمان ان الفاظ کی ادائیگی کسی شخص کے لیے سوچ بھی نہیں سکتے، جلسے کے دوران یہ الفاظ غیر ارادی طورپر ادا ہوئے تاہم علمائے کرام کی جانب سے توجہ مبذول کرانے پر وہ اس پر معافی مانگتے ہیں اور اپنے الفاظ سے رجوع کرتے ہوئے اللہ پاک سے معافی کے طلبگار ہیں۔
Press Release pic.twitter.com/nFnSKK4sS9
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 3, 2018
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ معاملے کی سنگینی کا احساس دلانے اور غلطی کی نشاندہی کرنے پر وہ علمائے کرام کے شکرگزار ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2w9tapE
https://ift.tt/2rhTQ2M
0 Comments