عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 68لاکھ 9 ہزار252 افراد متاثر اور 12 لاکھ 5 ہزار 194 ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں4لاکھ36ہزار707 کیسز اور5 ہزار300 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 37 لاکھ 53 ہزار 707 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار 228 ایکٹیو کیسز ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 73 ہزار911تک پہنچ چکی ہے۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار642 اور82 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 104 متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 45ہزار سے زائد ہے۔
روس میں 16 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 235 ہوگئی ہے۔
فرانس میں14 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر اور37 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 31 ہزار سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 83ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔
رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/34O9k2Q
دنیا بھر میں 4 کروڑ 68لاکھ 9 ہزار252 افراد کورونا سے متاثر https://ift.tt/3oMH6gy
0 Comments