جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کہا ہے جو فیصلہ حکومت مخالف اتحادی جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہوگا وہ سب کا ہوگا۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے سیکریٹری جنرل محمد علی درانی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز سامنے آنے پر کوئی بات ہوگی۔
مولانا فضل الرحمن نے اس امر پر عزم کو اظہار کیا کہ کہ اے پی سی کے اعلامیہ کو اسٹریٹجی کی شکل دینا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرد کی رائے کو نہیں دیکھا جاتا جبکہ عوام پارٹی کی پالیسیوں کو دیکھتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم میں اختلاف کی باتوں کو افواہ قرار دیا اور کہا کہ میڈیا کی دنیا میں چھوٹی موٹی خبریں اڑتی رہتی ہیں۔
انہوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو قطعی رد کردیا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا عوام کو مایوسی کی طرف دھکیلنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو زمین بوس کردیا ہے اور کسی بھی ترقیافتہ ملک سے کسی بھی سطح دوطرفہ بات چیت اسی صورت میں ہوتی ہے جب معیشت بحال ہو۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2L7kOaf
0 Comments