بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہو گا ؟ ارلی ووٹ میں جوبائیڈن کو برتری

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہو گا ؟ ارلی ووٹ میں جوبائیڈن کو برتری

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہو گا ؟ دنیا کے طاقتور ترین شخص کا انتخاب 3 نومبر کو ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں صدارتی امیدوار کا انتخاب کل ہو گا جس کے لیے دونوں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی زوروں پر ہے جبکہ 9 کروڑ سے زیادہ امریکی ارلی ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

تجزیاں کاروں کا کہنا ہے کہ 2020 کے امریکی انتخابات میں 15 سے 16 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جو کسی بھی سابقہ انتخابات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو گا۔

واضح رہے کہ ارلی ووٹ میں صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 7 ریاستوں سے برتری حاصل ہے۔

برطانوی اخبار گارجین کے مطابق جوبائیڈن کو فلوریڈا، پینسلوانیہ، مشی گن اور شمالی کیرولائینا میں ٹرمپ کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔ انتخابی جائزے کے تحت ایری زونا، ویسکونسن اور ایووا میں بھی جوبائیڈن موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں آگے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق پورے امریکہ میں جوبائیڈن 43 فیصد کے مقابلے میں 51 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3oP6hPx
وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہو گا ؟ ارلی ووٹ میں جوبائیڈن کو برتری https://ift.tt/2TMcEFi

Post a Comment

0 Comments