بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اب رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید کو مستعفی ہوجانا چاہیے: شبلی فراز

شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف دشمنوں کی زبان استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید اور دیگر کو چیلنج دیا تھا انہوں نے قبول کیا۔ اب رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں اداروں کے خلاف دشمنوں کی زبان استعمال کی گئی لیکن ہم اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کا پہلا شو فلاپ ہو گیا ہے، ان کو غریبوں کے دکھ درد کا کیا پتہ ؟

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ 11 پارٹیاں 15 سے 18 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہیں کر پائیں۔ عمران خان نے تو کہا تھا کہ احتساب کا عمل شروع ہو گا اور یہ اکھٹے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا عمل ایسا ہے جیسے ناراض محبوبہ کا ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن والوں سے کہتا ہوں خطرناک کھیل نہ کھیلے لیکن نواز شریف کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے بدلہ لیں۔ امید ہے آپ باقی جلسے مؤخر کر دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حق میں نہیں تھا۔ جب ایسے لوگ باہر جاتے ہیں تووہ بین الاقوامی ایجنڈے کا حصہ بن جاتے ہیں اور پاکستان کے اداروں پر تنقید بھارت کا ایجنڈا ہے۔

نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ نے اپنے دور میں کشمیر پر کوئی بات نہیں کی اور اداروں کے خلاف بات کیا غداری کے زمرے میں نہیں آتی ؟ گزشتہ روز کے جلسے میں کشمیر اور کلبھوشن پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لندن سے واپس لایا جائے گا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز خالی کرسیوں سے خطاب کیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3dAVaF1

Post a Comment

0 Comments