وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اور تعلیمی ادارے میں کورونا کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی نائن ون میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت کے پانچ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایک نجی یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد جامعہ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/354aBSg
0 Comments