
اس سوال کا جواب سادہ نہیں کچھ پیچیدہ ہے۔
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کی حالیہ تحقیق میں اس سوال کا جواب دیا گیا۔
اس تحقیق کے مطابق جب بھی کمرے سے باہر نکلیں تو بلب کو بند کر دینا چاہیے تاکہ بجلی کی بچت ہوسکے یا بل میں کمی آئے۔
مگر کچھ حالات میں بلب کو روشن رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
یعنی اگر آپ 15 منٹ کے اندر کمرے میں واپس آنے والے ہیں تو لائٹس کو بند کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بند کرکے جلد کھولنے سے بجلی زیادہ خرچ ہوتی ہے جبکہ بلب کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔
البتہ جب کافی دیر تک واپسی کا ارادہ نہیں تو بہتر ہے کہ بلب کو سوئچ آف کر دیں تاکہ بل کم ہوسکے اور بلب کی زندگی میں اضافہ ہو۔
اس کے علاوہ بھی بجلی کے بل میں کمی لانے کا ایک آسان ذریعہ یہ ہے کہ تمام برقی ڈیوائسز کے سوئچ پلگ سے نکال دیا کریں۔
پلگ ڈیوائسز مسلسل کچھ بجلی خرچ کرتی رہتی ہیں چاہے ان کا بٹن سوئچ آف ہو۔
اس کے لیے ویمپائر انرجی کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے اور امریکا کے محکمہ توانائی کے مطابق ہر سال لوگ اس مد میں 100 سے 200 ڈالرز اضافی خرچ کرتے ہیں۔
یہ رقم پاکستان میں ہزاروں یا لاکھوں روپے بن جاتی ہے اور اوسطاً ایک گھر کی 10 فیصد بجلی انرجی ویمپائر چوس جاتے ہیں۔
from ٹیکنالوجی https://ift.tt/vnG6NE7
https://ift.tt/6FtbgDh
0 Comments