
اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ایپل فلپ اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل اس نئے ڈیزائن کے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ڈیوائس کب مارکیٹ میں آئے گی یا واقعی صارفین تک پہنچ پائے گی یا نہیں۔
ایپل پہلے بک اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کروا کر صارفین کے ردعمل کا جائزہ لے گا، اور اس کے بعد فلپ اسٹائل ماڈل کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
فلپ اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ایپل کے پاس اس کے کم از کم دو پروٹو ٹائپ ورژنز موجود ہیں۔ ابتدا میں کہا جا رہا تھا کہ ایپل فلپ اسٹائل ماڈل کو پہلے پیش کرے گا، مگر بعد میں اس منصوبے کو مؤخر یا ترک کر دیا گیا۔
یہ نیا اقدام ایپل کی جدت اور صارفین کو نئی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
from ٹیکنالوجی https://ift.tt/D48glIJ
https://ift.tt/ZlfwIbB
0 Comments