پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف کی گزشتہ روز کی تقریر کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما راناثنااللہ نے کہا کہ کل گوجرانوالہ کے جلسے میں تقریر کے دوران تین بار منتخب رہنے والے وزیراعظم نے تلخ تاریخی حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری آئین کی خلاف ورزی اور عوام سے غدار ی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس اور 23 خفیہ اکاوَنٹس کی شفاف تحقیقات ہوں تو پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگے گی۔
ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت 22 کروڑ عوام کو حساب دینے کے لیے تیار ہوجائے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/31iEwVH
0 Comments