بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

حکومت کے خلاف گزشتہ روز عوام کا فیصلہ آ گیا، مرتضیٰ وہاب

حکومت کے خلاف گزشتہ روز عوام کا فیصلہ آ گیا، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 20 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارا کامیاب جلسہ ہو گا جو نااہل حکومت کے خلاف ایک ریفرنڈم ہو گا۔ حکومت کے خلاف گزشتہ روز عوام کا فیصلہ آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سندھ حکومت کے بیانات مسترد کیے گئے لیکن آج وفاق کو ایس او پیز اور کورونا کا خیال آ گیا۔ 10 دن پہلے تک حکومت ترجمان کہتے تھے کہ کورونا ہے ہی نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں عوام کا مقدمہ لڑا گیا اور اب کل باغ جناح میں ہر شخص حکومت کے خلاف نعرے لگاتا نظر آئے گا۔

شیخ رشید کے بیانات پر بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ شیخ رشید کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ان کا کام ریلوے چلانا ہے۔ آصف علی زرداری کیسز سے ماضی میں گھبرائے نہ اب گھبرائیں گے اور جمہوریت کی بقا کے لیے ہماری جنگ جاری ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 کروڑعوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو امید سحر ہیں اور وہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں کیونکہ ہمارا بیانیہ سادہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

سندھ کے جزائر سے متعلق مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جزائر پر آرڈیننس کو واپس نہیں لیا گیا اور جزائر سے متعلق کسی بھی معاملے کا گورنر سے تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو جزائر سے متعلق معاملات پر خود سندھ حکومت سے بات کرنی چاہیے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3k8MUya

Post a Comment

0 Comments