چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو یہ بڑا سیکیورٹی نقصان ہوگا۔
ہمارے گلگت بلتستان میں امیدواروں کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جارہا ہے۔ دھاندلی ہوئی تو الیکشن کےدوسرے دن احتجاج کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔
چئیرمین پیپپلز پارٹی کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں بھی انتخابات سے قبل دھاندلی شروع ہوچکی ہے۔
بلاول نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم جنہوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا۔ آج بھی غیر جمہوری کوششیں جاری ہیں، 70 سال سے جمہوریت کو نہیں چلنے دیا گیا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3lV2wGm
0 Comments