مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور سلیکیٹڈ ٹولہ گھرجانے کی تیاری کرے، عوام نے آپ کو گھر بھیجنے کا پلان بنالیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نالج سٹی پلان کی وڈیو ٹویٹ کرنے پراپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اب جھوٹ، فریب اور دھوکہ میں نہیں آنے والے نہیں ہیں۔
آپ نے تو آئی ایم ایف جانے پہ خودکشی کرنے کا تھا ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر بھی دینے کا پلان تھا،آپ نے کسی سے بھیک نہ مانگنے کا کہتا تھا لیکن پورے ملک کو بھکاری بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے تو وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بھی بنانا اور نوے دن میں کرپشن ختم کرنا تھی۔
خیبرپختونخوا میں 350 ڈیمز بننے تھے اور پورے ملک کو بجلی ملنا تھی انڈے، کٹے، بکرے، مرغیاں اور بھینسیوں سے پاکستان کی معیشت کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا تھالیکن آپ نے پاکستان کے عوام کو صرف دھوکہ دیجے کا پلان پر عمل کیا ہے
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/37IZml8
0 Comments