بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وفاقی دارالحکومت کی اہم یونیورسٹی میں کورونا کیسز کی تصدیق، سیل کرنے کا مراسلہ جاری

وفاقی دارالحکومت کی اہم یونیورسٹی میں انچ کورونا کیسز کی تصدیق، سیل کرنے کا مراسلہ جاری

وفاقی دارالحکومت میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں پانچ کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیا نے جامعہ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ڈی ایچ او کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیل نہ کیے جانے والے ڈیپارٹمنٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مزید تین نجی تعلیمی اداروں سیل کر دیا گیا تھا۔

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تینوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چٹھہ بختاور میں قائم نجی اسکول میں دو طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ادارے کو سیل کردیا گیا۔

اسی طرح ایف ٹین ون میں قائم نجی اسکول میں 3 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسکول کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ جی سکس ٹو میں قائم نجی اسکول میں دو اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ادارے کو سیل کردیا گیا۔

اس سے پہلے 46 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔ 17 تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے حکومت کو دوبارہ سے لاک ڈاؤن کی تجویز دینے پر غور کرنا شروع کر دیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34qEFYZ

Post a Comment

0 Comments