بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آرمینیا اور آذربائیجان کا تیسری مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق

آرمینیا اور آذربائیجان

امریکا کی ثالثی کی کوششیں رنگ لے آ ئیں،،طویل مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا۔

آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک ماہ میں تیسری مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ادھر آذربائیجان کے وزیر دفاع نے آرمینیا پر نئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام کر دیا۔

امن کی شمع روشن ہو گئی، آرمینیا اور آزربائیجان جنگ بندی پر متفق ہو گئے، امریکا کی کوششوں سے دونوں ممالک نے ناگورنو قرہ باخ میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا، دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے امکانات نظر آنے لگے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ طویل مذاکرات کے بعد طے پایا جبکہ جنگ بندی کا آغاز آج صبح سے ہو گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی معاہدے پرتمام فریقوں کو مبارک باد پیش کی، جبکہ یورپی ادارے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں خطے میں اس کشیدگی پر بحث کریں گے۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقاتیں کی تھیں،،رواں ماہ میں ایسے ہی دو اور معاہدے بھی کیے گئے تھے تاہم بعد میں دونوں ممالک کی جانب سے ان کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3mo1GBW
آرمینیا اور آذربائیجان کا تیسری مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق https://ift.tt/2FXfW54

Post a Comment

0 Comments