بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

آذر بائیجان نے آرمینیا سے آزاد کرائے گئے علاقوں کی تفصیلات جاری کردیں

ذربائیجان کے آزاد کردہ علاقوں کے اعدادوشمار اور نقشہ

پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر نے آرمینیا کے ساتھ جاری جنگ میں آزاد کرائے گئے علاقوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورونو کاراباخ کے معاملے پر تقریباً 2 ہفتوں سے جنگ جاری ہے جس میں 300 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گانجا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان نے آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری اس تنازع میں آذربائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے آزاد کرائے گئے علاقوں کی تفصیلات کے ساتھ نقشہ بھی شیئر کیا۔

علی علی زادہ نے بتایا کہ آذربائیجان نے آرمینیا کے قبضے سے ایک شہر، ایک بستی اور 34 گاؤں آزاد کرالیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے خدا کی مدد اور آپ کی دعاؤں سے آرمینی قبضے سے آزاد آذربائیجان کی زمینوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/36SgaWq
آذر بائیجان نے آرمینیا سے آزاد کرائے گئے علاقوں کی تفصیلات جاری کردیں https://ift.tt/33MXSUt

Post a Comment

0 Comments