بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جلسے جلوس ملتوی کر دینے چاہئیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو سیاسی تحریک اگلے سال تک ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ این سی او سی نے شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنےکا کہا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جلسے جلوس ملتوی کر دینے چاہئیں۔

انہوں نے اپوزیشن کو بھی اپنی تحریک اگلے سال تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کا احترام کریں۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3nCh5zV

Post a Comment

0 Comments