عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 19 لاکھ 94 ہزار 434 افراد متاثر اور 11 لاکھ42 ہزار 744 ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 87 ہزار 227 ہو گئی ہے اور 96 لاکھ 64 ہزار 463ایکٹیو کیسز ہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 381 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 86 لاکھ 61 ہزار 651 تک پہنچ چکی ہے۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 77 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔
روس میں 14 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسپین میں 10 لاکھ90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 521 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 27 ہزار 957 اموات ہوئی ہیں۔
کولمبیا میں 29 ہزار 636 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 79 ہزار 876 افراد متاثر اور 33 ہزار 984 ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔
رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3oldbvZ
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 11 لاکھ42 ہزارسے بڑھ گئی https://ift.tt/3ojs5mk
0 Comments