وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں لیکن عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہوسکتے اور ہم کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے۔ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن بیانیہ پر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کے ٹیکس کے پیسے کا غلط استعمال کرتے ہوئے عوام کا پیسہ اپنے میک اپ پرلُٹا دیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورت بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2Igkp3P
0 Comments