خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کوہاٹ کے علاقے کاغذی بازار میں موسیقی کی تقریب جاری تھی کہ دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی تھی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک زخمی شخص کو گرفتار کر لیا۔
کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈھیری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں باپ بیٹا جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ ماہ بھی کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3leMPK0
0 Comments