بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید 10 افراد جاں بحق

 پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب مزید 10 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 702 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 642 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 9 ہزار 136 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 323 اور سندھ میں 2 ہزار 590 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 266، اسلام آباد میں 201، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 84 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 438 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 107، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 641، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810، بلوچستان میں 15 ہزار 738، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/37ukVpl

Post a Comment

0 Comments