بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، اہم خبر آگئی

لاک ڈاؤن
برطانوی حکومت نے ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھ کر کورونا وائرس الرٹ لیول 4 سے 3 کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وائرس الرٹ کا بھی ایک لیول کم کردیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں انفیکشن میں مسلسل کمی نوٹ کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں وائرس پھیلنے کا خطرہ ابھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن کا خاتمہ کیا جاچکا ہے، حکومت نے سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جس کے تحت مصروف شاہراہوں کی فٹ پاتھوں کو یک طرفہ قرار دے دیا گیا یعنی اب عوام کو ایک طرف سے ہی جانے کی اجازت ہوگی۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چلتے وقت بائیں جانب ہوکر چلیں، ایس او پیز کے تحت بس اسٹاپس، عوامی مقامات پر نصب بینچز، کوڑے دانوں کو وقفے وقفے سے صاف کیا جائے گا۔

حکومت نے برطانیہ میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے 2 ہزار 500 سے زائد پوسٹرز بھی آویزاں کیے ہیں، جس میں شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی مقام پر زیادہ دیر تک نہ رکیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/30XgwrJ
برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، اہم خبر آگئی https://ift.tt/30WOMn9

Post a Comment

0 Comments