اللہ تعالی انھیں وائرس سے لڑنے کی طاقت عطا فرمائے، وزیراعظم کی گورنرسندھ کیلئے خصوصی دعا

وزیراعظم عمران خان اور گورنرسندھ عمران اسماعیل
وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انھیں وائرس سے لڑنے کی طاقت عطا فرمائے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، اللہ تعالی عمران اسماعیل کو وائرس سے لڑنے کی طاقت عطا فرمائے۔ 

یاد رہے گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کل میری والدہ آئی تھیں ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کرانے کا سوچا، مجھے رات کو ہی قرنطینہ کرلینا چاہئے تھا لیکن صبح قرنطینہ ہوا ہوں، اپنی والدہ اور گھر والوں کا کورونا ٹیسٹ کراؤں گا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3cUXFjL

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے