بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکہ کو عراق پر حملہ پڑ گیا مہنگا، روس کے اظہارِ برہمی سے ٹرمپ کے دانت کھٹے۔۔۔ عالمی دنیا میں ہلچل طاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوڑن
امریکہ نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں ڈرون حملے سے ایران کے پاسداران انقلاب چیف جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیاہے جس نے خطے میں کشیدگی کے ساتھ جنگ کے خطرات کو بھی بڑھا دیاہے کیونکہ ایران کی جانب سے بھی بدلہ لینے کا اعلان کر دیا گیاہے۔

قاسم سلیمانی کے قتل پر روس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل کا قتل کشیدگی میں اضافہ کرے گا ۔“ روس کی جانب سے تاحال ابھی اس کے علاوہ صورتحال پر تفصیلی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔  

امریکہ نے آج علی الصبح بغداد ایئر پورٹ پر حملے کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا ہے جس کا اعتراف بھی امریکہ نے کھلم کھلا کیاہے۔ امریکی اقدام پر عراق کے وزیراعظم کی جانب سے مذمت کی گئی ہے تاہم ایران نے اپنے جنرل کی شہادت کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کر دیاہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کو سخت انتقامی کارروائی کے لئے تیار رہنا چاہیے: ایرانی سپریم لیڈر

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،کہتے ہیں جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے والے قاتل سنگین بدلے کا انتظار کریں۔

 

 

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2QFDFrP
امریکہ کو عراق پر حملہ پڑ گیا مہنگا، روس کے اظہارِ برہمی سے ٹرمپ کے دانت کھٹے۔۔۔ عالمی دنیا میں ہلچل طاری https://ift.tt/2sJS4v5

Post a Comment

0 Comments