بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جنرل سلیمانی کی شہادت امریکہ کو بھاری پڑگئی، جنگ کے بادل منڈلانے لگے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنرل سلیمانی
جنرل سلیمانی کی شہادت پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ امریکا ایران جنگ کے خطرے کو کم کرنے کے لئے چین، روس اور فرانس میدان میں آگئے۔

امریکی حملے کو معاہدے کی خلاف ورزی اور جارحانہ قدم قرار دے دیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی کہتے ہیں جنرل کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا۔ عراقی صدر نے کہا امریکی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی اور جارحانہ قدم ہے

مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی اور جنگ کے بادل منڈلانے لگے اس لیے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کے لئے بڑی طاقتیں میدان میں آگئیں۔ چین نے امریکا اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کردی اور کہا دونوں ملکوں کو تنازعات مذاکرات کے ذریعے پرامن انداز میں حل کرنا چاہیے۔

روس نے کہا کہ امریکی حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی اور فرانسیسی صدر نے امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شام نے میجر جنرل سلیمانی کی شہادت پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، شامی وزارت خارجہ کے مطابق یہ جارحیت سنگین جرم کے مترادف ہے۔

اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کہتی ہیں حملے سے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہوگا، امریکی لیڈر کی ترجیح شہریوں کی زندگی اور مفاد کا دفاع ہونا چاہیے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا یہ حملہ مشرق وسطیٰ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا سکتا ہے، مزید کہا اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران اس کا جواب دے گا اور ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے اقدامات کے نتائج پر غور کرنا چاہیے۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/35jKHrx
جنرل سلیمانی کی شہادت امریکہ کو بھاری پڑگئی، جنگ کے بادل منڈلانے لگے https://ift.tt/2QUraJl

Post a Comment

0 Comments