ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے حملے میں جنرل سلیمانی شہادت ایک انتہائی خطرناک اوراحمقانہ حرکت ہے، امریکا اپنی بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری خود برداشت کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ’امریکا کا عالمی دہشت گردی کا اقدام اور داعش، النصرہ ،القاعدہ جیسی تنظیموں کیخلاف جراتمندانہ کارروائی کرنے والی فورس کے سربراہ کی شہادت انتہائی خطرناک اور احمقانہ اقدام ہے۔ امریکا اپنی بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری خود برداشت کرے گا۔
The US' act of international terrorism, targeting & assassinating General Soleimani—THE most effective force fighting Daesh (ISIS), Al Nusrah, Al Qaeda et al—is extremely dangerous & a foolish escalation.
— Javad Zarif (@JZarif) January 3, 2020
The US bears responsibility for all consequences of its rogue adventurism.
مزید پڑھیں: امریکہ کا دہشت گردانہ حملہ، ایران کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق
واضح رہے کہ عراق کے شہر بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے، حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی شہید ہو گئے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2ufk6PF
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر، جنرل سلیمانی کی شہادت پر ایرانی وزیرخارجہ بھی میدان میں آگئے https://ift.tt/35mI742
0 Comments