کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بیشتر نجی اسکولوں نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیشتر نجی اسکولوں نے 6 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ اسکول انتظامیہ کا اپنا ہے۔
گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن منگی نے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز آج (بدھ) یکم جنوری سے ہی کھولے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سندھ حکومت کا نیا اعلان سامنے آگیا
واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث ایسی اطلاعات گردش میں تھیں کہ شاید چھٹیوں میں اضافہ ہوجائے تاہم سندھ کے سیکرٹری برائے ایجوکیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیاجارہاہے، یکم جنوری دوہزار بیس سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2ZF3j4d
0 Comments