نارنجی قدرت کا ایسا انمول تحفہ ہے جو وٹامن سی کی دولت سے مالا مال ہے جبکہ اس کے چھلکے میں بھی کئی فوائد پوشیدہ ہوتے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر روزانہ ایک نارنجی (کینو) کھائی جائے تو امراض قلب اور بلڈ پریشر سمیت متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہ جاسکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے مسلسل 15 برس تک 28 ہزار لوگوں پر تحقیق کرنے کے بعد پھل اور سبزیوں کے انسانی صحت اور دماغی قوت پر پڑنے والے مثبت اثرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص روزانہ کی بنیاد پر کینو کا ایک گلاس رس نوش کرے تو اس کا حفاظہ متاثر ہونے کا خطرہ 47 فیصد تک ٹل جاتا ہے۔
ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اپنے پروگرام کے دوران 20 سے لیکر 70 سال عمر تک کے افراد کا سروے کیا جس میں ان سے غذا، صحت سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نارنجی کے رس کا استعمال فالج کا خطرہ بھی ٹال دیتا ہے اور اسی طرح دیگر تازہ پھلوں کا جوس بھی فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
برٹش جرنل آف نیوٹریشن کے مطابق اگر ایک ہفتے کے دوران 8 گلاس نارنجی کا جوس نوش کیا جائے تو فالج کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
کینو کا رس استعمال کرنے سے دل کی شریانوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی 12 سے 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کینو کے رس کا مسلسل استعمال خون کی روانی کو بڑھاتا ہے جس کا اثر پورے جسم میں ہوتا ہے اور وٹامن سی، فائبر، وٹامن بی ون اور دیگر اہم اجزا سے بھرپور کینو دیگر 80 غذائی اجزا اور کیمیکل کی مدد چہرے کو خوبصورت اور شاداب بناتے ہیں۔
from صحت https://ift.tt/2u6Fwyh
https://ift.tt/36fh1gv
0 Comments