بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جسٹس مامون رشید نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

جسٹس مامون رشید
 حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی وزراء، اٹارنی جنرل پاکستان، چیف سیکرٹری پنجاب، وفاقی و صوبائی لاء افسران نے بھی شرکت کی۔

پاکستان بار کونسل و پنجاب بار کونسل کے ممبران، لاہور ہائی کورٹ اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلاء رہنماء، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر قانون راجہ بشارت سمیت دیگر وزراء بھی موجود تقریب میں شریک ہوئے۔

سابق چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے ہیں۔ ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 62 برس ہے جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کیلئے یہ حد 65 برس ہے۔ جسٹس مامون رشید شیخ 18 مارچ 2020 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

جسٹس مامون رشید شیخ کے بعد جسٹس قاسم خان لاہور ہائیکورٹ میں سب سے سینئر جج ہوں گے اور وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے پر ایک برس اور 4 ماہ کی مدت تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔ 5 جولائی 2021 کو قاسم خان کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد مکمل ہونے کے بعد جسٹس سید مظہر علی نقوی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن جائیں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Qgbdhj

Post a Comment

0 Comments