بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اوگرا نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا، عوام غصے سے تلملا اُٹھے

اوگرا
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 277 روپے کا اضافہ کردیا۔

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے جنوری 2020ء کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر میں 277 روپے اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں بھی20 ہزار 121 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیداواری قیمت اضافے کے بعد 69 ہزار 971 سے بڑھ کر اب 90 ہزار 93 روپے ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گلگت اور اسکردو میں ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی قیمت 2150 اور فی کلو 200 روپے میں دستیاب ہوگی، جب کہ کھلی ایل پی جی گیس اب 129 روپے فی کلو سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1513 روپے کی جگہ 1791 روپے ہوگیا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2SJvi1g

Post a Comment

0 Comments