فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔ گزشتہ سال کا آخری دن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا بھی آخری دن تھا تاہم ایف بی آر نے اس میں توسیع کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ساتویں مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل 29 نومبر کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 16 دسمبر تک اور پھر 16 دسمبر کو 31 دسمبر 2019 تک توسیع کی گئی تھی۔ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب شہری 15 جنوری 2020 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراسکیں گے۔
مزید پڑھیں: نئے سال پر حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گراتے ہوئے نئے سال کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے۔
آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2u1IgNk
0 Comments