بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وفاقی حکومت کا ایک اور بڑے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ۔۔۔ سیاسی میدان میں کُہرام برپا

وزیر اعظم عمران خان
وفاقی حکومت پی ٹی آئی نے ایک اور بڑے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی کے پی کے کو فوری تبدیل کرنے کا حکومت نے فیصلہ کر لیاہے اور آئی جی ڈاکٹر نعیم کو او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان ہے، جبکہ نئے آئی جی تعیناتی کیلئے اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے تین نام وزیراعظم آفس کو بھیجوا دیئے ہیں ۔

اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختونخوا کیلئے تین نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیئے ہیں جن میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثناءاللہ عباسی اور محمد سلیمان شامل ہیں۔ ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کے ڈاکٹر نعیم کو ہٹا کر او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس آج ہوگا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کا ایجنڈا آٹھ نکات پر مشتمل ہے اور نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ 



from پاکستان
https://ift.tt/39rZeoi

Post a Comment

0 Comments