کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی۔تفصیلات کے مطابق 21 فلیٹس پر مشتمل عمارت گر گئی ہے۔گرنے والی عمارت کے 19 فلیٹس میں شہری رہائش پذیر تھے۔عمارت کے ستون پٹھنے کی اطلاع پر فوری کاروائی کی گئی۔ز رائع کے مطابق عمارت میں موجود تمام مکینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
مخدوش عمارت دراڑیں پڑنے کے باعث ٹیرھی ہو گئی تھی۔عمارت گرتے ہی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔
کراچی میں رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں چھ منزلہ عمارت گر گئی ہے.
— Syed Shahnoor Haider (@shahnoor3000) December 30, 2019
ابتدائی طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں pic.twitter.com/5Ip4p7BZQ0
پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے عمارت کی بجلی بھی منقطع کر دی تھی۔مخدوش عمارت سے متعلق کے حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ عمارت کی بنیادوں پر دراڑیں پڑنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی کی گئی۔مخدوش عمارت سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس نے سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 3 سال قبل بلڈنگ کے بیسمنٹ میں گودام میں آگ لگی تھی جس کے باعث عمارت متاثر ہوئی،خوش قسمی سے عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2SCK5us
0 Comments