تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں معیشت کی طرح سماجی شعبوں میں زبردست تنزلی کا سامناتھا، 2019 میں صحت سےمتعلق ہم نےاپنے وژن پر توجہ دی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 2019 صحت کارڈ کا اجرا کیا اور اس کا دائرہ وسیع کیا، دسمبر تک غریب خاندانوں تک صحت کارڈ پہنچاچکے ہیں جبکہ دسمبر 2020 تک پاکستان کی آدھی آبادی کو صحت کارڈ کےاجرا کا ہدف ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ 2017 تک پولیو کے کیسز کی تعدادمحدود ہوکر8رہ گئی تھی اور 2018 کے شروعات میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافےکےاشارے ملے جبکہ 2019 میں پولیو کے 19کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 2018سےکےپی میں پولیو وائرس زیادہ رپورٹ ہوا ، ہم نےپولیو ویکسین کیلئے 4کروڑ بچوں تک رسائی حاصل کی ہے، امید ہے، دسمبر2020میں پولیو فری پاکستان کےقریب پہنچ جائیں گے۔
ظفر مرزا نے کہا کہ جون 2020تک ڈسپوزل سرنج کا تدارک کریں گے ، جون تک ایسی سرنج متعارف کرائیں گے جو دوبارہ استعمال کے قابل ہی نہ رہے۔
خیال رہےچند روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام مکتبہ فکر اپنا کردار ادا کریں، ہمیں پولیو وائرس کے خاتمے میں مشکلات کا سامنا ہے، عالمی برادری پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون کر رہی ہے، مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو پولیو فری ملک بنا ئیں گے۔
from صحت https://ift.tt/2N0AI4n
https://ift.tt/2Fct2r8
0 Comments