سچ نیوز کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں رہنے والے 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ڈی جی اورسیز پاکستانیز ائیرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستانی شہریوں کی ملائیشیا سے پاکستان واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 800 پاکستانی ملائیشیا سے وطن واپس آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں افراد کو اتنی جلدی لانے کے لیے کوئی ایئرلائن تیار نہ تھی، لیکن پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔
پاکستانی شہری مختلف وجوہات ویزا کی میعاد ختم ہونا اور دیگر معمولی خلاف ورزیوں کی پاداش میں ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2sC85mW
0 Comments