بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بالآخر سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں سے کیا وعدہ وفا کردیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں سے کیا وعدہ آخر کار پورا کر دیاہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے 579 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا گیاہے اور وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ان تمام قیدیوں کو محمد بن سلمان کے احکامات کے بعد سعودی جیلوں سے رہا کیا گیاہے جو کہ انہوں نے دورہ پاکستان کے موقع پر دیئے تھے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان سے دورہ پاکستان کے موقع پر درخواست کی تھی کہ وہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کریں جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کر دیئے تھے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2nkfYdB

Post a Comment

0 Comments