
پاکستان امن کا داعی اور عالمی قوانین کا پاسدار، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دی جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں کلبھوشن یادیو انڈین نیوی کا حاضر سروس افسر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جارہی ہے۔
ڈاکٹر محمدفیصل کا مزید کہنا تھا کہ کلبوشن جادھو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کرنے پرحراست میں ہے، اس سے قبل پاکستان نے ماہِ اگست کے شروع میں باضابطہ طور پر بھارت کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی تھی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2jR0Seh
0 Comments