بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیراعلی ایک سال بعد بھی فائلیں پڑھنے کے قابل نہیں ، مسلم لیگ ن نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

وزیراعلی ایک سال بعد بھی فائلیں پڑھنے کے قابل نہیں ، مسلم لیگ ن نے وائٹ پیپر جاری کر دیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپرجاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی ایک سال بعد بھی فائلیں پڑھنے کے قابل نہیں ہو سکے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جانب سے جاری کئے گئے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں پنجاب کے تین وزیر اطلاعات تبدیل ہوئے، پہلے 3 ماہ میں تین آئی جیز تبدیل کردئیے گئے۔ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ بند کردیا گیا، مستحق فنکاروں کو انصاف کارڈ کا لاپی پاپ دیا گیا،شہباز شریف نے ماہانہ 20ہزار مستحق فنکاروں کا وظیفہ مقرر کیا لیکن عثمان بزدار کی حکومت نے فنکاروں کا وظیفہ بند کردیا۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ خیبر پختو نخوا پولیس میں کپتان کے پسندیدہ ناصر درانی پولیس اصلاحات سے قبل ہی مستعفی ہو گئے، وزیر جیل خانہ جات رات کے اندھیرے میں جیل کے اندر دہشت گردوں سے ملاقات کرتے رہے۔ اسٹریٹ لائٹس اور گٹر کے ڈھکن کے لئے پیسے نہیں، وزیر اعلی اور وزراء کے لئے نئی گاڑیاں خریدی گئی،وزیر اعلی کے حلقے پر 2 ارب خرچ کردئیے گئے لیکن لاہور پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا۔

 

 



from پاکستان
https://ift.tt/2UiTKoI

Post a Comment

0 Comments