
امریکی حزب اختلاف کے ڈیموکریٹ ارکان کانگریس نے امریکا کے صدر کے خلاف مواخذے کیلئے ان پر الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے صدارتی امیدوار جونائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کا کہا تھا جبکہ ٹرمپ کا کہناہے کہ ان کےساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہاہے۔
امریکی صدر نے جون میں یوکرین کے ہم منصب وولدی مائر زیلینسکی کوٹیلیفون کیا تھا اور کہا تھاکہ وہ امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کریں۔ زیلنسکی نے جواب ہاں میں دیا تھا۔ وائٹ وائٹ نے کہا کہ صدر کی گفتگو دو طرفہ امور پر تھی۔ وائٹ ہاؤس نے زیلنسکی ٹرمپ بات چیت کی تفصیل بھی جاری کی لیکن ڈیموکریٹ مطمئن نہیں اور انہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ ٹرمپ کا مواخذہ کیا جاسکے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ صدارتی امیدوار جو بائیڈن پر کیچڑ اچھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے یوکرین کے صدر کو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیق کا کہہ کر ملک سے غداری کی ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2mOmvwY
ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ، مواخذے کیلئے تحقیقات شروع https://ift.tt/2lK1mnH
0 Comments