بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کیس: استغاثہ کے گواہوں کی عدم حاضری

 سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
احتساب عدالت اسلام آباد نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو مستقل حاضری سے استثنی حاصل ہے۔ تاہم سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ریفرنس کے شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ شاہ محمد اور علی احمد کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔



from پاکستان
https://ift.tt/2MsyFqZ

Post a Comment

0 Comments