تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے غور کے لئے 7رکنی کمیٹی قائم کردی، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سیکریٹری خزانہ، اسٹیبلشمنٹ، دفاع، قانون، آڈیٹرجنرل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کےقیام سےمتعلق ٹی اوآرز واضح کردیئےگئے، کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اور ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر قانونی،معاشی، انتظامی تجاویز دے گی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی وزیراعظم کو 3ہفتوں میں تجاویزپیش کرےگی جبکہ قابل عمل ہونے پر عملدرآمد سے متعلق پلان بھی تجویز کرے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سول سروس اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا تھا ، جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی وزیرِ اعظم کو سول سروس اصلاحات میں اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی تھی۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی بھرتیوں، پیشہ وارانہ تربیت، کارکردگی جانچنے کے معیار، ترقی کے طریقہ کار اور سینئر ترین عہدوں پر قابل افراد کی تعیناتی کے لئے موجودہ نظام کا جائزہ لے کر ان میں ضروری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں سفارشات جلد کابینہ کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2z8nZoP
0 Comments