بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دریائے سندھ میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ 33 دیہات زیر آب آگئے

دریائے سندھ
ستلج اور دریائے سندھ میں پانی کے بہاوٴ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں 33 دیہات زیر آب آگئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے ترجمان برگیڈیئر مختار احمد نے بتایا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کے بھاوٴ میں بتدیج اضافہ ہو رہا ہے، رات دس بجے گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح 18.70 فٹ اور بہاؤ 52000 کیوسک تھا۔

مختار احمد نے کہا کہ قصور میں دریا کے اطراف 18 دیہات زیر آب آگئے ہیں جن میں انتہائی متاثرہ 3 دیہات مستی کے، چدر سنگھ اور بکی ونڈ کو 90 فیصد تک خالی کروا لیا گیا ہے، راول ڈیم بھی پانی سے بھر گیا ہے اور مزید گنجائش ختم ہونے والی ہے، جلد راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے جائیں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2KXME4T

Post a Comment

0 Comments