
شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چہرے پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’’ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یوم پاکستان کے ساتھ منا رہی ہوں‘‘۔چھ سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ اگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کے لیے بھی ہے‘‘۔
شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ایسے مزید دن دیکھتے رہیں گے۔
from کھیل https://ift.tt/2YNX68O
https://ift.tt/2H7tKHO
0 Comments