بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چقندر سردیوں کا بہترین خوراک

چقندر سردیوں کا بہترین خوراک
چقندر شلجم سے مشابہ ایک سبزی ہے ،جو گہرے سرخ رنگ کی ہوتی ہے ۔چقندر دنیا کے کئی ممالک میں گول ،چپٹی ،لمبی اور بیضوی شکلوں میں پایا جاتا ہے ۔پاکستان میں زیادہ ترگول اور بیضوی شکل کا چقندر ملتا ہے ۔یہ نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ،بلکہ کئی امراض کے خاتمے کے لیے بھی مفید ہے ۔ایران…

آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد اس کے پّتے بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔یہاں اسے ڈنٹھل سمیت پکا کر کھانے کا رواج ہے ۔

چقندر کھانے سے جسم کے فاسد مادّے خارج ہوجاتے ہیں ۔بعض افراد اس کا رس شوق سے پیتے ہیں ۔جو افراد خون کی کمی میں مبتلا ہوں ،

چقندر ان کے لیے ایک نعمت ہے ۔اس میں موجود فولک ایسڈ اور حیاتین ج (وٹامن سی) خون بنانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔

خون کی کمی میں مبتلا افراد سے روزانہ سلاد میں شامل کرکے کھائیں ،انھیں بہت فائدہ ہو گا ۔

یہ قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔چقندر کا رس ہائی بلڈ پریشر ،شریانوں کی بندش ،پھُولی ہوئی وریدوں اور دل کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے ۔

جو افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوں ،انھیں چاہیے کہ وہ اس کا رس پییں ،ان کا بلڈ پریشر معمول پر آجائے گا ۔

بعض افراد چقندر کے رس میں گا جر کا رس ملا کر بھی پیتے ہیں ،جو زیادہ افادیت کا حامل ہے ۔دل کے مریضوں کے لیے یہ رس بہت فائدہ مند ہے ۔

اس میں ریشہ زیادہ اور ”گلائی کالک ایسڈ“ (GLYCOLIC ACID) کی مقدار کم ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے جسم میں موجود اضافی گلو کوس اور کولیسٹرول بہ آسانی خارج ہو جاتے ہیں ،اس طرح دل اور ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے ۔

چقندر میں نائٹر یٹس (NITRATES) بھی ہوتے ہیں ،جو جسم میں جا کر نائٹرک ایسڈ پیدا کرتے ہیں ۔یہ ایسڈ خون کی نالیوں کو کشادہ کرنے میں مدد دیتا ہے ،جس کے نتیجے میں دل ودماغ کو اوکسی جن سے بھر پور خون ملتا ہے۔

اس طرح دماغ چاق چو بند رہتا ہے اور اس پر ذہنی دباؤ کا اثر بھی کم پڑتا ہے ۔جو افراد فربہ ہوں ،انھیں چاہیے کہ وہ چقندر کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنا لیں ،اس لیے کہ اس میں حرارے (کیلوریز) بہت کم ہوتے ہیں ،لہٰذا وزن نہیں بڑھتا ،بلکہ اس میں کمی ہونے لگتی ہے ۔

چقندر کا رس چہرے کے داغ دھبّوں اور جھائیوں کو ختم کر دیتا ہے ۔ایک چقندر کا ٹ کر پانی میں اُبال لیں ۔پانی ٹھنڈا ہونے پر اس میں صاف روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر چہرے پر خوب اچھی طرح لگائیں اور تقریباً دس منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں ۔

چہرے کی جِلد نکھر جائے گی اور داغ دھبّے وجھائیاں بھی ختم ہو جائیں گی ۔بالوں کی صحت کے لیے بھی چقندر مفید ہے ۔

سر کی خشکی ختم کرنے کے لیے ایک عدد چقندر چھلکے سمیت کاٹ لیں اور اسے پتوں سمیت پانی میں اُبال لیں ۔جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اُسے خوب اچھی طرح بالوں میں لگائیں ۔

ہفتے میں دوباریہ عمل کرنے سے سر کی خشکی بالکل ختم ہو جاتی ہے ۔چقندر میں چوں کہ فولک ایسڈ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے ،اس لیے سر میں موجود خشکی کو ختم کرنے میں معاون ہوتی ہے ۔

گہرے رنگ والی سبزیاں اور پھل مفیدِ صحت ثابت ہوچکے ہیں ،لیکن انھیں کچّا کھانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے ،اس لیے کہ ان میں مانع تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS) کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے ،جو زیادہ پکانے یا اُبالنے سے ضائع ہو

جاتی ہے ۔قبض دور کرنے کے لیے بھی چقندر بہترین ہے ۔جو افراد پرانے قبض کا شکارہوں،وہ رات کو سونے سے پہلے ایک پیالی چقندر کا رس پییں ،ان کا قبض ختم ہو جائے گا ۔



from صحت https://ift.tt/2C39fda
https://ift.tt/2ru3fE3

Post a Comment

0 Comments