بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

دنیا کا پہلا ہولوگرافک ڈسپلے والا اسمارٹ فون لانچ کے لیے تیار

دنیا کا پہلا ہولوگرافک ڈسپلے والا اسمارٹ فون
گزشتہ سال ریڈ نامی کیمرہ کمپنی نے دنیا کے پہلے ہولوگرافک اسمارٹ فون ہائیڈروجن ون کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب امریکا کے فیڈرل کمیونیکشن کمیشن (ایف سی سی) نے اس کی منظوری دے دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب وہ لانچ کے لیے تیار ہے۔

دنیا کے پہلے ہولوگرافک ڈسپلے والا یہ فون پہلے 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پیش کیا جانا تھا مگر بعد ازاں یہ تاریخ 'موسم گرما' تک بڑھا دی گئی، تاہم ابھی کسی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے اس فون کے حوالے سے ایف سی سی میں جمع کرائی گئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن سے اس ڈیوائس کے کچھ دلچسپ فیچرز سامنے آئے ہیں۔

یہ فون 4 کیمروں (2 فرنٹ اور 2 بیک) کے ساتھ ہوگا، ڈوئل سم ٹرے اور 4510 کی بڑی بیٹری بھی اس کا حصہ ہوگی۔

اس فون سب سے حیرت انگیز فیچر اس کی اسکرین ہی ہے جس میں روایتی 2 ڈی مواد کے ساتھ اسٹیریو تھری ڈی مواد اور ہولوگرافک فور ویو یا فور وی مواد بغیر کسی خاص چشمے کے دیکھنا ممکن ہوگا۔

اس فون کے ساتھ موڈیولر بھی ہوں گے جن میں سے ایک ہائی کوالٹی موشن اور اسٹل تصاویر کھیچنے میں مدد دے گا۔

یہ فون ممکنہ طور پر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 یا 845 پراسیسر کے ساتھ ہوگا جبکہ ہیڈ فون جیک بھی دیا جائے گا۔

اس فون کا ڈسپلے میں 5.7 انچ کے دیگر فونز کے مقابلے میں کچھ بڑا اور معمولی موٹا ہوگا۔

اس میں دی جانے والی فور وی ٹیکنالوجی ہی درحقیقت اس فون کو دیگر کے مقابلے میں منفرد بناتی ہے جس کی مدد سے یہ ڈیوائس ٹو ڈی میڈیا، تھری ڈی اسٹریو، اگیومینٹڈ رئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی وغیرہ کو اضافہ گلاسز یا ہیڈسیٹ کے بغر ہینڈل کرسکے گی۔

کمپنی نے ابھی تک وضاحت نہیں کی کہ یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔

ہائیڈروجن ون چند مہنگے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہوگا، جس کے پری آرڈرز تو اب بند ہیں مگر جب وہ اوپن تھے تو اس کا المونیم ورژن 1295 ڈالرز جبکہ ٹائیٹینیم ورژن 1595ڈالرز کا تھا۔

5.7 انچ کی ہائیڈروجن ہولوگرافک ڈسپلے اکیومنٹ رئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔



from ٹیکنالوجی https://ift.tt/2AF0Aik
https://ift.tt/2O1QauM

Post a Comment

0 Comments