بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

میشا شفیع ہراسگی کیس: علی ظفر کو نوٹس جاری، جواب طلب

میشا شفیع ہراسگی کیس: علی ظفر کو نوٹس جاری، جواب طلب
لاہور ہائی کورٹ نے میشا شفیع کو ہراساں کرنے کے الزام میں گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف درخواست پر گلوکار علی ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے علی ظفر کی جانب سے مبینہ ہراساں کئے جانے سے متعلق گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔میشا شفیع کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوٹا نے دلائل دیئے کہ صوبائی محتسب پنجاب نے علی ظفر کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست خارج کی، صوبائی محتسب کے مطابق علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان مالک اورملازم کا رشتہ نہیں تھا اس لیےاس کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی۔

بعدازاں گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر پنجاب کے روبرو اپیل دائر کی گئی لیکن گورنر پنجاب نے اپیل میں اعتراضات کا جائزہ لینے کے بجائے انہیں نظر انداز کر دیا اور اپیل حقائق کے برعکس مسترد کردی۔

میشا شفیع کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کی موکلہ کی درخواست پر گورنر پنجاب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اورعلی ظفر کے خلاف انہیں ہراسا‍ ں کرنے پر کارروائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی محتسب، گورنر پنجاب اور علی ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

کہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات کی درخواست صوبائی محتسب کے روبرو دائر کی تھی۔ صوبائی محتسب نے درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف میشا شفیع نے گورنر پنجاب کو اپیل کی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی اور اپنے فیصلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔

 



from تفریح https://ift.tt/2KmuuYi
https://ift.tt/2OCsE97

Post a Comment

0 Comments