الیکشن کمیشن: تاریخ میں توسیع امیدواروں کی سہولت کیلئے کی گئی

الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخ میں توسیع کر دی گئ
الیکشن کمیشن نے نامزدگی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی، اب امیدوار آٹھ جون کے بجائے گیارہ جون تک اپنے کاغذات جمع کراسکتے ہیں، ادھر عام انتخابات میں قسمت آزمائی کیلئے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے دو حلقوں سے…

انتخابات میں حصہ لینے کےخواہشمند ایسے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ اب ان کو کاغذات جمع کرانے کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گہے، اب تک جو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہ کرا سکے تھے وہ گیارہ جون تک آرام سے اپنے کاغذات جمع کراسکتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تاریخ میں توسیع سیاسی جماعتوں کی سہولت کے لیے کی گئی ہے، تاہم عام انتخابات پچیس جولائی کو ہی ہونگے-

انتخابات کیلئے خواہشمند امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے حلقے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔انہوں نے سٹی کور ٹ میں ریٹرننگ افسرکے پاس کاغذات جمع کرائے-

دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بھی کراچی کے حلقے این اے 243 کے لیے جمع کرائے گئے ہیں ۔جبکہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے عمران خان کو12جون کو طلب کرلیا ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے سیاسی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو پچیس اور این اے ایک سو ستائیس سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

این اے ایک سو انتیس سے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق نے نامزدگی فارم حاصل کرلیا جبکہ دونوں بھائیوں نے این اے اکتیس سے بھی نامزدگی فارم حاصل کر رکھے ہیں۔ این اے ایک سو تیس سے لیگی رہنما محمد سرور نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔

برابری پارٹی کے گلوکار جواد احمد نے این اے ایک سو بتیس سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ شہباز شریف کیلئے این اے تین سوات سےدو سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے،مسلم لیگ ن کےصوبائی صدر امیر مقام نے این اے دو سوات ایک کے لئے کاغذات حاصل کیے، پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید این اے چار سوات تین سے انتخاب لڑیں گے۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی کراچی سٹی کورٹ میں جمع کرائے ،جبکہ رہنما پی ایس پی افتخار عالم، پی ٹی آئی کے عارف علوی، عمران اسماعیل، خرم شیر زمان بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے



from پاکستان
https://ift.tt/2sOJHdW

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے